بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائے ستلج پانی نہ ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ خشک سالی کا شکار‘ زیرزمین آرسینک(زہر) کی مقدار بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔پنجاب حکومت ستلج دریاکی ری چارجنگ کاوعدہ پوراکرے۔حکومت وقت ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے ساتھ ساتھ دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا معاہدہ کرتے ہوئے بہاول پور کی عوام کو زندہ درگور ہونے سے بچائے جانے کی فوری اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار ملک حبیب اللہ بھٹہ سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں عرصہ دراز سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں بہاول پور کا پورا علاقہ خشک سالی کا شکار ہور ہا ہے وہیں پر دریا ئے ستلج کی ریچارجنگ کے لئے حکومتی اقدامات کہیں پر بھی دکھائی نہیں دیتے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وقت ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے ساتھ دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا معاہدہ کرتے ہوئے بہاول پور کی عوام کو زندہ درگور ہونے سے بچائے جانے کی فوری اقدامات کرے۔