• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے پی کے، انضمام کے مخالف نہیں فیصلہ مشاورت سے کیا جائے، فضل الرحمان

پشاور (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کی مخالفت نہیں کی بلکہ اس ضمن میں کوئی بھی فیصلہ  قبائلی عوام کی مشاورت سے کیا جائے، قبائل سے مشاورت کی بات کرنے کو آخر کیوں جرم قرار دیا جارہاہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کے وکلاء نے جمعیت لائیزر فورم میں شمولیت کا اعلان کیا۔  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں دیگر اداروں کی کاوشوں کیساتھ ساتھ جمعیت علماء اسلام کا ایک کلیدی کردار رہا ہے، ہم نے دہشت گردی کی نظریاتی اور ملکی اداروں نے انکی دفاعی لائن کاٹ دی ہے۔ 
تازہ ترین