• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق نے سینیٹرشپ اوروزارتوں کیلئے مودودی کا نظریہ دفن کر دیا، امیرمقام

دیر(ایجنسیاں) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سراج الحق نے سینیٹرشپ اور دو وزارتوں کیلئے مولانامودودی کا نظریہ دفن کر دیا‘امیرجماعت اسلامی بتائیں وہ عمران خان کے ساتھ مل کر کون سا اسلام لانا چاہتے ہیں ‘کس شریعت کی بات کرتے ہیں ؟۔اتوارکو دیر میں جلسہ عام سے خطاب میں امیرمقام کا کہناتھاکہ سراج الحق پہلے نواز شریف اور اب عمران خان کی تعریفیں کرتے ہیں‘جماعت اسلامی کون سی تبدیلی لانا چاہتی ہے؟ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نے تبدیلی لانی ہے تو خیبر پختونخوا میں لا کر دکھائیں‘سراج الحق نے دو وزارتوں اور سینیٹر شپ کیلئے سب کچھ قربان کردیا ، تبدیلی کی بات کرنے والے کے اپنے بچے لندن میں پڑھتے ہیں ‘ عمران نے بلے پر مہر لگانے والوں کو مڑ کر بھی نہیں پوچھا‘ آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی‘ خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف ہی شاہراہیں بنا رہے ہیں ‘احتساب کی باتوں سے اختلاف نہیں لیکن یہ باتیں دل سے کی جائیں ، عوام سب سمجھتی ہے اسی لئے نوازشریف کا ساتھ دے رہی ہے۔
تازہ ترین