• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں کشتی کا حادثہ ،ریسکیو آپریشن عارضی معطل

Boat Accident In Larkana Rescue Operations Temporarily Suspended
لاڑکانہ میں کشتی حادثے میں لاپتہ تین افراد کیلئے ریسکیو آپریشن موسم کی خرابی کے باعث روک دیا گیا۔ جمعےکودرگاہ محبن پیرمیلے کے لیے آئےزائرین کی کشتی درگاہ کےقریب الٹ گئی تھی ۔

نوشہرو فیروز سےجمعہ کے روز درگاہ محبن پیر کے میلے میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کی کشتی درگاہ سے کچھ دور الٹ گئی ۔کشتی میں30 سے زائد زائرین سوار تھے ،جن میں سے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو بچالیا۔

اس دوران ریسکیوآپریشن میں نیوی،پولیس اور مقامی غوطہ خور وں نے 10 افرادکی لاشیں نکال لی تھیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ آج موسم کی خرابی کے باعث کشتی حادثے کے تین لاپتہ افراد کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل ہے۔

گزشتہ روزباقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا ۔
تازہ ترین