اسلام آباد(اے پی پی) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کے چیئرمین ظفر حجازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اقتصادی راہداری منصوبے میں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سی پیک کے ذریعے مقامی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے دیگر افرادکو بھی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔