• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کودوبارہ حراست میں لینے پر آئی جی ، ڈی آئی جی مردان اور ایس ایچ او کونوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے جیل سے رہائی پانے والے شہری کوجیل کے احاطے سے دوبارہ  حراست میں لینے پر  خیبرپختونخوا کے آئی جی پی ٗ ڈی آئی جی مردان اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز فاروق آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرسجاد عرف فرمان کی حبس بے جا کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ سجاد عرف فرمان فوجداری مقدمے میں جیل میں تھااورجوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے اس کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے جس پراسے جیل سے رہا کردیاگیاتاہم 6فروری2016ء کو رہائی کے موقع پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نعیم خان نے والد اور چچازاد بھائیوں کے سامنے درخواست گذارکو حراست میں لیا   اور اب تک درخواست گذار کاکوئی اتہ پتہ نہیں لہذا درخواست گذار کی بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد آئی جی پی ٗ ڈی آئی جی مردان اورایس ایچ او نعیم خان کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔ 
تازہ ترین