ملتان(سٹاف رپورٹر) ن لیگ یوتھ ونگ کےضلعی سینئر نائب صدر عبدالرحمن ٰفری ،رفیق کریمی،شیخ عارف ،افضل قریشی،عمران خان ،شیخ رؤف ودیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرپنجاب عوام کو گمراہ نہ کریں ،شیخ طارق رشید پہلے بھی ایم این اے تھے ،آئندہ بھی انہیں ہی منتخب کرائیں گے ،حلقہ این اے 149میں شیخ طارق رشید نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،گورنرپنجاب ناجائز طورپراپنے بیٹے کوٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں جو لیگی ورکرزکی قربانیوں سے ناانصافی ہے،عوام باہر سے آنے والے کسی امیدوار کو قبول نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ مئیر ملتان ،ڈپٹی میئر ز کے مشکورہیں کہ انہوں نے یونین کونسل کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات کئے۔