سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مراد پور,بونکن،گوہدپور کے علاقہ مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ122کے خلاف ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سوموار کے روز دن بارہ بجے ضلع کچہری میں تھانہ مراد کے علاقہ مراد پور کے مکینوں نے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ122چوہدری اکرام کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ گوہد پورکے مکینوں نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اکرام ان کے علاقے میں کوڑا پھینکوا رہے جسکی وجہ سے انکے سیوریج سسٹم جام ہوچکے ہیں اور علاقہ میں بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوڑ ا کی وجہ سے بندسیوریج سسٹم کی وجہ سے گندا پانی اب لوگوں کے گھروں کے باہرکھڑا ہونا شروع ہو گیا۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ مراد پور میں شہر بھر سے اکٹھا کیا گیا کوڑا نہ پھینکا جائے اور اسے کہی اورمنتقل کیا جائے تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکے۔ کوڑے۔دریں اثنا چوہدری اکرم بھی اپنے کام کے سلسلہ میں جب ڈی سی آفس پہنچے تو احتجاج کو دیکھ کر گاڑی میں ہی بیٹھے رہے اور احتجاج کے شرکا کے منتشر ہونے تک گاڑی میں ہی رہے۔