• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کے کام میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کام میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی ، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیرکو وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور اور میڈیا سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فعال میڈیا ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے ، وزیر خزانہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نمائندوں کے ساتھ اپنے حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل حل کیے  جائیں گے ، ملاقات میں وزارت خزانہ کے اعلی ٰ حکام بھی موجو د تھے۔
تازہ ترین