حب(نامہ نگار)پاکستان کوسٹ گارڈز گوادر کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے ایران جانے والے 78افراد کوگرفتار کرلیا ہے گرفتار کئے گئے افراد میں 19افغانی ،4ایرانی اور55پاکستانی باشندے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز گوادر کے اہلکاروں نے شاہجہاں چیک پوسٹ کے قریب پلیری کے مقام پر چھاپہ مارکر 78افراد کو گرفتار کرلیا ہے یہ افراد جن میں 19افغان باشندے 4ایرانی اور55پاکستانی باشندے شامل ہیں بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہونا چاہتے تھے جنہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے پلیری کے مقام پر گرفتار کرلیا ہے ۔