اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات میں خان پورڈیم فیز تھری سے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کیلئے وزارت دفاع کی جانب سے پی سی ون کو کلیئر کر کے وزارت منصوبہ بندی میں نہ بھیجنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں وزارت دفاع کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ دو روز کے اندر پی سی ون کو کلیئر کرکے وزارت منصوبہ بندی میں بھیجا جائے لیکن اس پر عمل نہ کیا گیا جس پر کمیٹی نے اس معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہےکہ یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیاجائے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عبدالمجید خان خانخیل کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے خان پور ڈیم سے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کے فیز تھری منصوبے کے معاملے اور ناردرن بائی پاس پشاور کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کے معاملے پر غور کیلئے چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میںذیلی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، رکن کمیٹی ملک ابرار نے کہا کہ راولپنڈی میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے اور ابھی تک پی سی ون کو کلیئر نہیں کیا جارہا۔