• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں پٹرول کے غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کا فیصلہ

مردان (نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر مردان نے ضلع بھر میں پٹرول کے غیر قانونی کاروبار کے خاتمے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے تین سب ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ کوالٹی اینڈ کوانٹیٹی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں  گی۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی صدارت میں  اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین اسمبلی عبید مایار، طفیل انجم، اوگرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد حسین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افسرعلی شاہ ،اے سی مردان خان محمدخان،اے سی رستم اکبر شاہ ،اے سی تحت بھائی اشفاق احمد،سول ڈیفنس ،پریس کلب مردان کے صدر ایم بشیرعادل ،ضلع ناظم کے نمائندوں ممتاز بہادر‘ملک الیاس سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔۔
تازہ ترین