ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما وٹکٹ ہولڈر ایم پی اے چوہدری محمد حسین آرائیں نے کارکنوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد بلاول بھٹو زرداری کا ملتان میں جلسہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی تاریخ بدل دے گا اور ثابت کرے گا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 10 مارچ کو ہونے والے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے حلقہ سے کارکنوں کو لیکر جائیں گے اور پارٹی قائدین کا شاندار استقبال کریں گے انہوں نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔