کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان متحدہ محاذ ضلع کوہلو کے صدر میر نعمت اللہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ کوہلو ہائی سکول کی عمارت پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کرنے کانوٹس لیکر کارروائی کی جائے،یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں برسر اقتدار آنے والی جماعتوں نے تعلیمی ترقی کے بارے میں جو دعوے کیے وہ کھوکھلے ثابت ہوئے، تعلیم کے فروغ کی بجائے تعلیمی اداروں کی عمارتوں پر قبضہ کیا جارہا ہے،اس کی ایک مثال کوہلو گورنمنٹ ہائی سکول ہے جس کی عمارت پر لینڈ مافیا نے بااثر افراد سے ملکر قبضہ کیا اور عمارت گرا کر20سے زائد دکانیں بنائی ہیں جن میں ایک جماعت کا سیاسی دفتر بھی بنایاگیا ہے جو کہ تعلیم دشمن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ضلعی سطح پر ذمہ دار افراد سے رابطہ کیا جبکہ معزز عدالت میں بھی درخواست جمع کی ہے اس سے ہمارئے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے انہوں نےچیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ اسکول کی زمین پر قبضہ کرکے بنائی جانے والی دکانیں گرا کر اس زمین کو اسکول کا حصہ بنایا جائے۔