شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )شیخوپورہ میں حکومت پنجاب کے شہر خموشاں پروگرام کے تحت قبرستان بنائے جائیں گے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت قبرستان بنانے کیلئے بنائی گئی اتھارٹی نے قبرستان بنانے کیلئے اراضی تلاش کرنے کی ہدایت محکمہ مال کے حکام کو جاری کردی ہے اور اس مقصد کیلئے نجی زمینوں کو بھی ایکوائر کیا جائے گا اور قبرستان کیلئے کم از کم زمین کی حد 25کنال مقرر کی گئی ہے ۔