ملتان(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ نے ملتان کے 2 سول ججز کو عدالتی کام کرنے سے روکتے ہوئے ملتان بنچ میں بطورریسرچ آفیسر تعینات کرنے کا حکم دیاہے۔اس ضمن میں فاضل ججز کو20 فروری تک ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بنچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس ملتان عمادالدین فاضل اوراحمد خان کو بطورریسرچ آفیسر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ملتان میں تعینات رکھنے اورعدالتی کام نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔