• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کینٹ ملتان کا انوکھا کارنامہ،27سال قبل فوت ہوجانیوالے کیخلاف قبضےکامقدمہ درج کرلیا

ملتان (نمائندہ جنگ)27 سال قبل فوت ہونے والے شخص کیخلاف تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انوکھی مثال قائم کردی۔  تھانہ کینٹ کے فرنٹ ڈیسک پر 10 فروری کو  بستی خداداد کے رہائشی غلام مصطفیٰ  نے  درخواست دی کہ اس نے 12 مرلے رقبہ  2012 میں خرید کر اپنے نام 8 مرلے کا انتقال کروایا اور باقی 4 مرلے اپنی بیوی رخسانہ کے نام کروائے،چندروز قبل  حماد،اسداللہ اور صفدر اللہ   نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پرقبضےاورغیرقانونی تعمیرات  کی کوشش کی، پلاٹ پر قبضے کےلئے ناجائز تعمیر شروع کردی ، پولیس نے  درخواست گزار کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیاجبکہ مقدمہ میں  نامزدملزم صفدراللہ  1990 میں انتقال کرگیاتھاجس کیخلاف  مقدمہ درج ہونے پر خاندان کے افراد نے  حیرت کا اظہارکیا ہے۔
تازہ ترین