• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کاشہری شیخ رشید سے کرایے کا دفتر واگزار کرانے کے لیے ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور( نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید سے سیاسی جماعت کیلئے کرائے پر حاصل کردہ دفتر واگزار کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے. درخواست مقامی وکیل اعظم چوہان نے دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کیلئے کرائے پر دفتر لیا گیا لیکن اسی دفتر پر قبضہ جما لیا. درخواست گزار نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے کرایہ دینے کی بجائے دفتر پر ہی قبضہ کرلیا، اعظم چوہان ایڈووکیٹ کے مطابق کرایہ دینے یا جگہ خالی کرنے کی بجائے شیخ رشید سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ شیخ رشید سے دفتر کا قبضہ واگزار کرایا جائے۔
تازہ ترین