شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ نے جمعہ کے روز سانحہ لاہور کے سوگ میں پریس کلب کے باہر پر امن احتجاج کا اعلان کردیا ہے ، مرکزی انجمن تاجران کا یہ اعلان چیئرمین الحا ج ملک محمد اسلم بلوچ کی صدارت میں ہونیوالے تعزیتی اجلاس میں کیا گیا جس میں متعدد تاجر تنظیموں کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔