سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب منگل کے روز بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مسمات شہناز ، ذکیہ خاتون ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گزشتہ 6ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جس کے باعث مالی بحران میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی کو آرڈینیٹر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اورچارٹر آف ڈیمانڈ بھی منظور نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری طور پر عمل کیا جائے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات کو فوری طور پر منظور کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔