شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈسرکٹ جیل شیخوپورہ میں بند قتل کیس کے ملزم عبا س علی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے اسکے پیٹ میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے جیل کے میڈیکل افسر نے اسے فوری طور پر اعلیٰ میعار کے ہسپتال میں علاج کیلئے شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے وہ سنت نگر لاہور کا رہائشی ہے جس کی بیوہ ماں پروین اختر کی پٹیشن پر عدلیہ نے اس کا طبی معائنہ کروانے کی ہدایت جاری کی تھی ۔