ملتان،مترو(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ملتان اورمترو میں سبق یاد نہ کرنےپر2بچوں پراساتذہ نےمبینہ تشدد کیا۔تفصیل کے مطابق 11 سالہ فیصل خالدگورنمنٹ پرائمری سکول شاہ نشید اندرون حسین آگاہی میں تیسری جماعت کا طالبعلم ہے ،فیصل کوسبق یاد نہ ہونے پر سکول ہیڈماسٹر نےتشدد کا نشانہ بنایا اورڈنڈا لگنے سے بچے کی ناک سے خون بہنے لگاجس پر والدین مقدمہ درج کروانے گئے تاہم ہیڈماسٹرنے غلطی کا احساس ہونے پر والدین سے معافی مانگ لی اور معاملے کو صلح کرکے رفع دفع کردیاگیا ،فیصل خالد کے چچا فہیم ملک کے مطابق سکول میں اساتذہ کی جانب سے بچوں پر تشدد معمول کی بات ہے۔دریں اثناء متروکےنواح میں بنگلہ میاں صدیق متروکےپرائیویٹ سکول میں محنت کش محمد مجید کا6/7 سالہ بچہ محمد شرافت جوپہلی جماعت کاطالبعلم ہےسبق نہ یادکرسکا جس پرمتروکی رہائشی خاتون سکول ٹیچرنےغصےمیں آکرڈنڈےسےاس پرتشددکیااورکمسن مبینہ طورپربےسدھ ہوگیا،ایک ڈنڈاآنکھ پر جا لگااورآنکھ شدید زخمی ہوگئی۔اس حوالےسےسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے معاملہ دبادیاہےاوربچے کا علاج کروا رہے ہیں۔شہریوں نےاحتجاج کرتےہوئے ضلعی انتظامیہ سےنوٹس لینےکامطالبہ کیا ہے۔