ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے ،نوجوان اس سے دور رہیں ،حادثہ کی صورت میں انجام موت بچ جانے کی صورت میں عمر بھر کی معذوری ہے ، ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے شہر کے مختلف اداروں ،چوکوں و دیگر مقامات پر ٹریفک آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طر ف زاویہ سکول سسٹم میں روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا اور طلبا کو ٹریفک قوانین ،لین لائن ڈسپلن،روڈ مارکنگ و دیگر قوانین کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،طلباء کو ون ویلنگ اور اس سے جڑے نقصانات پر تفصیلی آگاہی بھی دی گئی، سٹی ٹریفک پویس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے لین لائن ڈسپلن پر عمل درآمد بھی جاری ہے تاکہ لین لائن پر عمل کروا کر سموتھ فلو آف ٹریفک یقینی بنایا جا سکے ،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے فلوٹ ایکٹیوٹیز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں میں ٹریفک شعور اجاگر کیا جا سکے،مزید براں ٹریفک پمفلٹس و بروشرز کے ساتھ ساتھ سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹر اسٹیکرز لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔