فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اوپن لان ٹینس چیمپئن شپ مقامی کلب میں شروع ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے شارٹ کھیل کر افتتاح کیا۔ انہوں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا حصہ بنانے والے ادارے اور کلب خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم کردا راداکر رہا ہے جس نے مختصر عرصہ میں اپنی نوعیت کا پانچواں سپورٹس ایونٹ منعقد کرکے شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو آگے بڑھایا ہے۔