پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اکیسویں ترمیم کےبعدجواقدامات کرنےتھےوہ نہیں کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آج فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے ہونے والے پانچویں اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق کمیٹی کو اعتماد میں لیااور بریفنگ دی، انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترامیم کی نشاندہی کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون زاہد حامد نے 19 قوانین میں ترامیم کی تجویز دیں، جنہیں نافذ کرنا ہے،ایک نگرانی کی کمیٹی کی تجویز بھی دی گئی ہے، اوور سائٹ کمیٹی حکومتی ذمہ داریوں پر جواب طلبی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کی اصلاحات دو سال میں نہیں ہوئیں،اکیسویں ترمیم کے بعد جو اقدامات کرنے تھےوہ نہیں کیے گئے۔