• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائوتھ ایشین گیمز کیلیےوائٹس ہاکی ٹیم کی تیاری شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی وائٹ ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ ہاکی کلب میں شروع ہوگیا جس میں مدعو 40کھلاڑیوں میں سے34 نے رپورٹ کردی ہے ، دیگر چھ کھلاڑی عمر بھٹہ، عمران بٹ، راشد، رضوان، سلیم ناظم اور عامر یعقوب بدھ کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے، قومی ہاکی چیمپئن شپ میں شر کت کے بعد یہ کھلاڑی پی ایچ ایف کی اجازت سے گھر گئے ہیں، قومی وائٹ ٹیم کے کوچ ریحان بٹ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائوتھ ایشن گیمز میں ہمارا ہدف گولڈ میڈل ہے، ہم اس کو ٹارگٹ بنا کر کھلاڑیوں کو تیار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں ہمارا اصل مقابلہ میزبان بھارت سے ہوگا، بھارتی ٹیم خاصی مضبوط ہے اور اسے ہوم گرائونڈ کا ایڈوانٹیج بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی بہتر ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی صبح کے سیشن میں پونے سات سے ساڑھے آ ٹھ بجے تک اور شام کو تین سے ساڑھے پانچ بجے تک ٹریننگ کررہے ہیں، ریحان بٹ نے کہا کہ تمام کوچز کراچی پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے انتخاب اور تربیت کے حوالے سے کوچز مشاورت کر کے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے۔
تازہ ترین