سرگودھا (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں نےکہاہےکہ 24 فروری کو عمران خان کی سرگودھا آمد پر سرگودھا کے شاہین ان کا تاریخی استقبال کریں گے ۔عمران کان کےد ورہ کوکامیاب بنانے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ضلع بھر میں کارکنوں اور عہدیداران کو متحرک کردیا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جنگ کررہے ہیں اور اس جنگ میں فتح عوام کی ہوگی ۔سرگودھا شہر کو مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے شاہینوں کی بجائے جوہڑوں کا شہر بناکر رکھ دیا ہے۔ ارکان اسمبلی ضلع کچہری کی سیاست میں لگے ہوئے ہیں ۔ سرگودھا کے عوام 24 فروری کو عمران خان کے جلسہ میں بھرپورشرکت کریں گے ۔