شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )حکومت پنجاب کی ہدایت پر پروونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 21 چھوٹے کسانوں کو مالی امداد کے چیک جاری کردیئے ہیں ان کسانوں کا تعلق دیہات کجر کوٹ دیا رام دولت پورہ اور کوٹ سوندہا سے ہے جن کو دو سال قبل جاری کئے جانے والے چیک فنی نقائص کی بناء پر مسترد ہوگئے تھے انہیں پانچ پانچ ہزار روپے کی مالی امداد کسان پیکج کے تحت دی گئی ہے۔