شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سینئر سپریٹنڈنٹ چودھری امتیاز احمد بھلی نے جیل کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی جہاں انہوں نے اسیران کے ورثاء سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کئے اور بعض سائیلین کی شکایات کے اژالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے بعض ایسران کے ورثاء نے جیل کنٹین میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے متعلق جیل سپریٹنڈنٹ کو آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر کنٹین کے ٹھیکیدار کو طلب کرکے شوکاز نوٹس جار ی کردیا۔