• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد سے مہمان آئی لڑکی سے پولیس اہلکارسمیت 6 درندوں کی زیادتی،عدالتی حکم پر قانونی کارروائی کا آغاز

ڈی جی خان(این این آئی) پولیس نے عدالتی حکم پر پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی لڑکی سے زیادتی کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں فیصل آباد کی رہائشی لڑکی سے پولیس اہلکارسمیت 6 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی پرتھانہ سول لائن پولیس نے عدالتی حکم کے تحت کارروائی شروع کردی ۔متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ  فرید آباد میں اپنی خالہ کے گھر آئی تھی، خالہ کے پڑوس میں رہائش پزیر پولیس اہلکارسجاد نے اپنے 5 دیگرساتھیوں سےمل کراسے اغوا کرکےچوٹی زیریں لے گیا اور ساتھیوں سے مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے۔  
تازہ ترین