• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

د ہشتگر دوں کے پاس 300خودکش حملہ آورموجود ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس 150سے 300خودکش حملہ آور اب بھی موجود ہیں ،دہشت گردی کا خاتمہ پولیس مقابلوں اور مرنے مارنے کی کارروائیوں سے نہیں ٗ جامع منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہوسکتا ہے ٗدہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کےساتھ ہیں ٗ ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہاکہ افغانستان میں پاکستان مخالف گروپس کو بھارت اور دیگر ممالک سے فنڈنگ ہورہی ہے،مقابلوں سے کچھ نہیں ہوگا دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دس پندرہ سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی، ڈر ڈر کر مرنے سے بہتر ہے کہ لڑ کر مقابلہ کیا جائے۔ پاکستان کے کالجز میں تین ماہ لازمی فوجی تربیت دی جائے تاہم افغان بارڈر کراس کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔شیخ رشید نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر فضل الرحمان، آصف زرداری بارگین کرلیں گے اور کوئی مخالفت نہیں کرے گا انہوں کہا کہ وہ فوجی عدالتوں اور دہشت گردی کیخلاف حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین