گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ سرگودھا روڈ کیلئے اراضی 22ایکٹر سے بڑھا کر 36ایکڑ کر دی گئی ہے، ریونیو ڈیپارٹمنٹ زمین ایکوائر کرنے کا عمل تیزی سے مکمل کرے، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ تعمیراتی کام کا تخمینہ فوری تیار کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے میاں طارق محمود، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ گوجرانوالہ ڈویژن اور دیگر افسران و ارضی مالکان کے نمائندگان بھی موجود تھے۔