پشاور(مانیٹر نگ سیل) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستا ن سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر نا ہماری ملکی سالمیت پر حملہ ہے ، شدت پسندوں کو روکنا ہے تو اس کیلئے ان کی مالی امداد روکی جائے۔ عمران خان نے آج تک میرے معاملات میں مداخلت نہیں کی ،میں ڈمی وزیراعلی نہیں ہوں جبکہ چور تو وفاق کے لوگ ہیں میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کررہا ہوں اور اپنے فیصلے بھی خود لیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کسی ایک کی بھی غلام نہیں ہے اور نہ ہی آج تک میرے کہنے پر کسی ایک سپاہی کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے،ہمارے صوبے کی پولیس آزاد ہے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں مذہبی شدت پسندی نہیں ہے جبکہ میں وزیراعلی پنجاب کو اپنے کئے ہوئے کاموں پر چیلنج کرنے کیلئے تیار ہوں ۔وزیراعلی پنجاب نے کیا کیا ہے؟انہوں نے تو الٹا ہمارے قانونی حق میں رکاوٹ ڈال رکھی ہے لیکن ایسا کوئی نہیں کرسکتا ہمیں ہمارا حق مل کر رہے گا۔