شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کی آبادی چیچوکی ملیاں میں بلدیاتی انتخابات کی عداوت کی بناء پر تین افراد نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے دو دوستوں امجد حسین اور سلطان علی کو لہو لہان کرڈالا جن کو مخدوش حالت کی بناء پر سول ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان مختار احمد ، عباس علی، جاوید احمد اور انکے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔