• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ایکسین ہائی وے شیخوپورہ کو کل طلب کر لیا

لاہور (آصف محمود سے)پنجاب انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی فراہم نہ کرنے پر ایکسین ہائی وے شیخوپورہ کو کل صبح 10بجے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔اچھرہ لاہور کے رہائشی محمد ندیم نے کمیشن کو شکایت کی تھی کہ اس نے ایکسین اور ایس ڈی او ہائی وے شیخوپورہ سے مختلف پراجیکٹس کاریکارڈ اور ڈیٹا مانگا تھا جو اسے فراہم نہیں کیا گیا۔ اس طرح رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ،ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انفارمیشن کمیشن نے چیف انجینئر ہائی وے پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ ایکسین کی کمیشن کے روبرو پیشی کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین