ملتان(سٹاف رپورٹر)قائم مقا م کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،ملکی حالات کے پیش نظر مساجد ،درباروں ،بازاروں اور تمام اہم تنصیبات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےسول سو سائٹی ،تاجر برادری اور صنعتکاروں سمیت ،میرج ہال ،سینما گھر مالکان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، قائم مقام کمشنر نے مزیدکہا کہ حکومت تمام اداروں کوخصوصی اسلحہ لائسنس جاری کرے گی، ریسٹورنٹس ،میرج ہالز اور سینما گھروں سمیت تمام اہم عوامی مقامات پر داخلے کے وقت سخت تلاشی اور واک تھرو گیٹس کا اہتمام کیا جائے جبکہ مخصوص مقامات پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے جائیں جبکہ سرچ آپریشن بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے ،قبل ازیں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز سمیت عبادت گاہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔