ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان ،فیصل آباداور بہاولپورسمیت دیگر شہروں میں کوڑا رکرکٹ اٹھانے اور صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنیوں کو دینے کافیصلہ کر لیا ہے ملتان شہر کی صفائی ایک ارب روپے سالانہ ٹھیکہ دیئے جانے کاامکان ہےجبکہ بجٹ 2017سے قبل ان شہروں کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ٹیکنیکل اور فنانشنل پروپوزل بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ،بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پرمیونسپل کارپوریشن ملتان کی 68یونین کونسلوں کی صفائی ستھرائی، چھڑکائو ٹھیکے پر دیا جائے گا، کورین، چائنیز ، جاپان اور ترکش کمپنی سمیت 8کمپنیوں نے ملتان شہر کی صفائی میں دلچسپی ظاہر کردی ہے،کنٹریکٹر کوڑےکو ڈمپ کرنے یا فروخت کرنے میں با اختیار ہوگا