ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ملتان نے بلدیاتی سیٹ اپ کے حوالے سے کئے جانیوالے اخراجات ہاوس سے ویٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ میونسپل فنانس آفیسر کو روزانہ، ماہانہ کی بنیادوں پر چیف آفیسر اور چیئرمین کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے، ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹرز میونسپل کارپوریشن، ریذیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹرزملتان ڈویژن، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور آڈٹ آفیسر میونسپل کمیٹی تلمبہ اور عبدالحکیم کو آڈٹ اور اکاونٹس مرتب کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔