کوئٹہ(پ ر)ابراہیم شاہ خیل کلی کے معتبرین کا اجلاس اسحاق زئی کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کینٹ کے رہنماء محمد اختر قریشی تھے اجلاس میں کلی کے معتبرین نے ایم پی اے طاہر محمود خان کا کلی کیلئے ٹرانسفارمر لگانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرانسفارمر لگانے سے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا اجلاس میں متفقہ طور پر تسلیم کیاگیا کہ طاہر محمود خان کی رہنمائی ہمیشہ کلی ابراہیم شاہ خیل میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں اجلاس میں علاقے کے معتبرین حاجی نور آغا، حاجی حمید اللہ،عبدالغنی خلجی، عبدالستار خلجی، حاجی دوست محمد، نقیب اللہ، شہاب اللہ خلجی، حاجی ملنگ خلجی ودیگر نے شرکت کی انہوں نے ایم پی اے طاہر محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔