• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز کی جواب طلبی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )ڈی سی شیخوپورہ نے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز سجاد احمد کے خلاف رپورٹ تیار کرکے سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز پنجاب کو بھیج دی ہے جس پر محکمہ ایکسائز پنجاب نے ای ٹی او شیخوپورہ سجاد احمد کو اظہار ناپسندیدگی کا مراسلہ جاری کردیا ہے اور انہیں آئندہ سرکاری فرائض میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی ہے ، دریں اثناء ای ٹی او سجاد احمد نے کہا ہے کہ جس اجلاس میں نہ شرکت کرنے پر یہ کاروائی ہوئی ہے ان کو اس اجلاس میں شرکت کی اطلاع نہ دی گئی تھی ۔
تازہ ترین