شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد ضلع بھر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سرچ آپریشن جاری ہیں جبکہ فیروزوالہ اور مریدکے کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اندرون شہر موک ایکسر سائز بھی کی گئی ہے۔