سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ایڈ یشنل سیشن کورٹ کے حکم پر پانچ ماہ کے بعد نوجوان کوقتل کرکے نعش دریائے چناب میں پھینکنے والے پانچ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ قبل شاہ جہاں کے عزیز علی رضا کو اکرم ، زوہیب ، شہزاد اور اس کے دو ساتھی گھر سے بلا کر ہیڈمرالہ لے گئے تھے جنہوں نے چاند گاڑی کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پراسے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھااور بعدازاں نعش دریائے چناب میں پھینک دی تھی جوکہ پولیس کی طرف سے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کے بعد مقتول علی رضا کے عزیز شاہ جہاں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں۔