سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ناکہ لگائے کھڑے پیٹرولنگ اہلکاروں پر کار سوار تین افراد کی فائرنگ جوابی کارروائی میں ملزمان کار چھوڑ کر فرار پیٹرولنگ اہلکار جامکے چیمہ تھانہ سٹی کے علاقہ کالج چوک میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران کار نمبری ایس ٹی کے 265آئی جس میں تین نامعلوم افراد سوار تھے پیٹرولنگ اہلکاروں نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پیٹرولنگ اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کردی پیٹرولنگ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزمان کار موقع پر چھوڑکر فرار ہوگئے پولیس نے کار اور رائفل رپیٹر قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔