ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین اور افسران کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں ڈی ایس ریلوے ملتان ظفراللہ کلوڑ نےاچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کےنام درج کرنے کےلئے بورڈ آویزاں کرادیئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس آفس کے برآمدہ میں لگےبورڈ پر ہر ماہ اچھی کارکردگی کے حامل ملازم اور سال بھر میں اچھی کارکردگی والے افسر کی رپورٹ بمعہ تصویر آویزاں کی جائیں گی،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ملازم اور افسر اپنی تصویر بورڈ پر لگانے کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت کرے گا ۔