• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی 5 ہزار سالہ تاریخ اور قیمتی نوادرات کو محفوظ بنانے کامنصوبہ التواء کا شکار

ملتان(رپورٹ: عدنان خان )ملتان کی تقریباً 5 ہزار سالہ تاریخ اور قیمتی نوادرات کو محفوظ بنانے کیلئے منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے، گھنٹہ گھر کی عمارت کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے اسمنصوبے پر عملدراآمد نہیں کیا جاسکا جبکہ منصوبے کے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نئی سرکاری اراضی کا تعین نہیں کیا جاسکا، ملتان میں میوزیم بنانے کے حوالے سے سابق حکومتوں کے دور میں ملتان موزیم بنانے کیلئے متعدد تجاویز دی جاتی رہیں لیکن انہیں سیاسی ایشو بناکر مسترد کیا جاتا رہا یہی وجہ ہے کہ قدیم ترین شہر ہونے کے باوجود ملتان میں میوزیم بنانے کا منصوبہ تاحال تعطل کا شکار ہے،واضح رہے کہمحکمہ آثار قدیمہ ملتان کی جانب سے ملتان میں گھنٹہ گھر ،باغ لانگے خان اور ملتان آرٹس کونسل سے ملحقہ اراضی موجودہ ٹی ہاؤس پر میوزیم بنانے کی تجاویز دی تھیں لیکن اس منصوبے کو ارباب اختیار کی جانب سے یکسر نظر انداز کرتے ہوئےتاحال اقدامات نہیں کئے گئے،ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میوزیم ،ہڑپہ میوزیم سمیت دیگر میوزیم میں آثار قدیمہ کے قیمتی نوادرات موجود ہیں جنہیں ملتان میوزیم میں رکھا جاسکتا ہے، موجودہ دور حکومت میں ملتان میوزیم بنانے کیلئے گھنٹہ گھر کی تجویز دی جاتی رہیں جنہیں پارکنگ نہ ہونے ،بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات کے باعث مسترد کیا گیا،بتایا گیا ہے کہ ملتان میوزیم کیلئے چار کنال اراضی درکار ہے لیکن اس پر ضلعی انتظامیہ ملتان بے بس نظر آتی ہے۔
تازہ ترین