• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان پولیس پوری طرح چوکس ہے، محمد اعجازاحمد خان

مردان ( نمائندہ جنگ ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمد اعجازاحمد خان نے کہاہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس پوری طرح چوکس ہے عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں پولیس اصلاحات سے فورس مضبوط ، فرائض اورذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیاہے وہ اپنے دفتر میں مردان پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ڈی آئی جی محمد اعجاز احمد خان نے کہاکہ دہشت گردی کے نئی لہر کے بعد ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کو چوکس کردیاگیاہے اور عوام سے بھرپور تعاون اور مدد کی توقع کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس ملک اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی عوام غیر معمولی حالات میں مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک افراد کی موجودگی اور اشیاء پانے کی صورت میں فوری طورپر پولیس کو اطلاع دیں ڈی آئی جی مردان ریجن نے مزید کہاکہ اصلاحات سے پولیس فورس مضبوط ہوگئی ہے اور جزا وسزا کے وضع کردہ نظام کے باعث ان کے فرائض او رذمہ داریوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔
تازہ ترین