• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدیدٹریفک سسٹم ،سرگودھا نے بھی فیصل آباد سے مددمانگ لی

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچویں ضلع سرگودھا کو بھی جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی فراہمی کی جارہی ہے۔ ڈی پی او دفتر سرگودھا کی ٹیم سی ٹی اوفیصل آباد دفترآئی جس کو ویلفیئرفنڈ، وردی گودام ، ایم ٹی برانچ سمیت ڈرائیونگ لائسنس کے سائنز ٹیسٹ کا مکمل سوفٹ وئیر فراہم کیا جارہا ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ٹیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ ٹیم کی مکمل تربیت کی جائے گی اور ترجیح بنیادوں پر نظام کی فراہمی کے عمل کو پورا کیا جائےگا۔ ڈی پی او سرگودھا دفتر سے انسپکٹر اویس گجر کی سربراہی میں ایم ٹی او سب انسپکٹر منشاء ،نائب ایم ٹی او محمد انور انچارج وردی گودام اے ایس آئی محمد اقبال ، انچارج ٹکٹنگ محمد ارشاد اور ساجد نے چیف ٹریفک آفیسر سے ملاقات کرکےکمپیوٹزاڈ نظام کے حصول کے لیے سی ٹی او سے مدد طلب کی جس پر انہوں نے منظوری دیدی۔سی ٹی او نے کہا کہ راجن پور، لیہ، ملتان اور شیخوپورہ میں بھی فیصل آبادکا سوفٹ ویئر کامیابی سے کام کررہا ہے۔
تازہ ترین