کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارت میں گزشتہ روز سے دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ سنگلز کے پہلے مرحلے میں بیلجیئم کی الیزے مارٹنز نے بلغاریہ کی سیوتانا پیرونکووا کو 6-3، 6-2سے شکست دے کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ٹورنامنٹ کے دیگر مقابلوں میں پورٹوریکو کی مونیکا پیوگ نے قازق پلیئر یروسلاوا شیودوا کو 6-3، 4-6، 6-4سے زیر کیا ۔ چین کی شوئی پینگ نے یوکرائن کی لیسیا سورینکو کو 6-1، 6-1، فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ نے جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سنیاکووا کو 6-3،6-3سے ہرایا ۔ جاپان کی میساکی ڈوئی نے امریکا کی میڈیسن برینگلز کو 6-2، 6-7، 6-3سے زیر کیا ۔ یوکرائن کی کیٹریانا بوندرینکو نے بیلاروس کی آریانا سبالینکا کو 4-6، 6-4، 6-3،امریکا کی کیتھرائن بیلس نے قازقستان کی یولیا پیٹنٹسیوا کو 6-1، 7-5سے ہرایا ۔ ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں کلیپک اور ماریہ جوز کی جوڑی نے یانکووچ اور پیولچنکووا کی جوڑی کو 6-4، 6-4سے ہرایا ۔ ان کے علاوہ گلوبیک، پلسکووا ، اولارو ، سیوشک اور گرونفیلڈ پیسچکے کی جوڑیاں بھی کامیاب رہیں ۔ دوسری جانب بڈاپسٹ میں جاری ویمنز اوپن میں سنگلز کوالیفائنگ رائونڈ کے فائنل مقابلوں میں ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹویٹ نے وکٹوریہ تومووا کو 6-3، 6-3سے زیر کیا ۔جبکہ دیگر مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹیفکووا نے بیلجیم کی ماریانا زینوسکا کو 6-2، 6-3، روس کی اینا بلنکووا نے رومانیہ کی اینا بوگدان کو 6-4، 6-3جبکہ بلغاریہ کی ازابیلا شنکووانے جمہوریہ چیک کی تریزا سمتکووا کو 6-3، 6-4سے ہرا دیا ۔