• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلے میں مارے جانیوالے مزید دو ملزمان کی شناخت، تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان شاہ لطیف ٹاؤن  میں تین روز قبل ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے مزید دو ملزمان کی شناخت یاسین اللہ اور واحد عالم عرف چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے،رینجرز ترجمان کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا ملزما ن  کے جرائم کی تصدیق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس موجود کریمینل ریکارڈ سے ہوئی ہے اور دونوں ملزمان دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی پر حملوں اور شوال میں پاکستان فوج کے خلاف لڑائی شامل ہے،ملزمان دہشتگردی میں سہولت کاروں کی حثیت سے کام بھی کرتے تھے ۔
تازہ ترین