سکھر (بیورو رپورٹ) ونی ہونے والی 10سالہ لڑکی سے شادی کرنیوالا 50سالہ شخص گرفتار، نکاح خواں کو گرفتار کر نے اور لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کا حکم دیدیا گیا۔ قتل کیس میں جرگے نے لڑکی کو ونی کیا تھا، دولہے کے چچا کو 10روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔لڑکی کا والد بیان کے بعد آزاد اور دولہے کا چچا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ۔ پولیس نے ضعیف العمر شخص دولہے کو بھی کرلیا۔ دبر کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں جرگے میں عیوضے کے طور پر 10سالہ لڑکی یاسمین جاگیرانی کی ضعیف شخص سے شادی کرانے کے کیس میں حراست میں لی گئی لڑکی یاسمین جاگیرانی ، گرفتار ہونے والے لڑکی کے والد عبدالغنی اور دولہے کے چچا شفیع محمد کو سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ روہڑی کی عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے یاسمین کا میڈیکل کرانے اور لڑکی کا نکاح پڑھانے والے مولوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ لڑکی اور اس کے والد کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد یاسمین جاگیرانی کو والدین کے حوالے کرتے ہوئے دولہے کے چچا شفیع محمد کو 10روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔